پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ ایڈوائزری جاری

راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی، ٹیموں کی اسٹیڈیم آمدو رفت کے موقع پر مری روڈ کو سکستھ روڈ سے بند کردیا جائے گا۔

میچ کے دوران ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو تک مکمل بند رہے گی، راولپنڈی سائیڈ سے ڈبل روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے جاسکے گی۔ شائقین کرکٹ کے لیے دو پارکنگ لاٹس راول روڈ پر قائم کردی گئی ہیں، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، ٹیموں کی آمد کے وقت فیض آباد کو بھی بند کردیا جائے گا۔

اسلام آباد کی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More