وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں ہیں جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ انڈستریل پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار صوبے کے اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی۔ گورنر پبجاب، وزیراعظم عمران خان کو یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات بارے بھی بر یفنگ دیں گے۔ چوہدری سرور یونیورسٹیز میں ریفارمز کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کرینگے۔

وزیراعظم کو گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرینگے۔ وزیراعظم راولپنڈی ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملا قات اور خطاب کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More