الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو نااہل قرار دے دیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا۔

ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں اہم فیصلہ، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل کر دیا۔ صوبائی وزیر کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمد بکاخیل پولنگ سٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More