کراچی میں ایک ہی خاندان کے 12افراد میں اومیکرون کی تصدیق

کراچی: شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، جو چودہ جنوری تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More