مقبوضہ کشمیر میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیو ائیر کے جشن کے دوران مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد  ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھگدڑ مچنے کا واقع تریکوٹہ کی پہاڑیوں پر موجود مندر کے احاطے میں پیش آیا۔سال نو کے موقع پر مندر میں یاتریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  یاتریوں کے رش کے باعث بھگدڑ مچنے کا واقع پیش آیا۔

پولیس حکام نے بھگدڑ مچنے کے واقع میں 12 ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنت منہوج سنہا نے کہا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More