کراچی میں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق, 16 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد میں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ ایک بچے کی جان لے گئی۔ اندھی گولیوں سے 16 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں نیو ائیر کا جشن منانے کے لیےہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ خواجہ اجمیر کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونےو الا  بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

گیارہ سالہ بچے کی لاش کو پولیس کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔  شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ سےبچی سمیت 16افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائنگ کے واقعات کورنگی، عزیز آباد، لیاقت آباد، بلدیہ رنچھوڑ لائن میں پیش آئے۔پریڈی، کالا پل، گلستان جوہر سولجر بازار، ملیر علاقوں میں بھی فائرنگ سے لوگ زخمی ہوئے۔ ملیر گوشت مارکیٹ، گرومندر ،نارتھ ناظم آباد،کورنگی،واٹر پمپ ،کھاردار ریلوے سٹی  سے بھی مختلف واقعات میں زخمیوں کی اطلاع ملی۔

دوسری جانب  پولیس نے شارع نور جہاں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استمعال نے نے والا اسلحہ برآمد ہو اہے۔ملزمان سے نقدی اور موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات سال نو کی آمد پر کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی۔ لاہور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کئی شہروں میں ٹریفک جام رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More