ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کمی

اسلام آباد: حکومتی تبدیلی کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مہنگائی کی شرح کم ہوکر 16.44 فیصد پر آگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 17 اشیاء ضروریہ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن ، مٹن 12 روپے 6 پیسے فی کلو اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک روپے 67 پیسے بڑھی۔پانچ لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے 70 پیسے اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے گائے کا گوشت 3 روپے 9 پیسے ،دال مسور 2 روپے 50 پیسے ،دال چنا 51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔دال ماش 73 پیسے اور دال مونگ 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 52 روپے 59 پیسے فی کلو،پیاز 5 روپے 27 پیسے ،آلو ایک روپیہ 38 پیسے اورلہسن 11 روپے 99 پیسے فی کلو سستا ہوا،بیس کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 84 پیسےاور چینی کی قیمت میں 23 پیسے فی کلو کی کمی آئی۔

ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 16.44 فیصد پر آگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More