مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں  0.26 فیصد کمی ہوئی ۔رواں ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 5 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں  0.26 فیصد کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ آلو 3 روپے 15 پیسے ،ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا ۔ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ 4 روپے 17 پیسے ، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ایک ہفتے میں انڈے 9 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔دال چنا 4 روپے54 پیسے ،دال ماش 3 روپے 77فی کلو مہنگی ہوئی۔حالیہ ہفتے گھی 4 روپے 74 پیسے اور سروسو کا تیل  19 روپے 63 یسے فی کلو مہنگا ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا ۔حالیہ ہفتے اٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ چکن 15 روپے 5 پیسے لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More