یہ لوگ 2،2 ہزار روپے میں ووٹ کو عزت دے رہے تھے، فرخ حبیب

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے،یہ 2،2 ہزار روپے میں ووٹ کو عزت دے رہےتھے۔

انہوں نے کہا سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالےنےملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کےسیاستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت 100 ارب روپے کےقرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرروائیاں کیں،آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کیےجائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More