ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More