تازہ ترین
گٹکا، مین پوری پر پابندی عائد کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارد

گٹکا، مین پوری پر پابندی عائد کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارد

کراچی (14 نومبر 2017) سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل پیپلز پارٹی کی خاتون رکن روبینہ سعادت قائم خانی کی طر ف سے پیش کیا گیا۔ بل کی منظوری کی صورت میں صوبے میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو جائے گی۔

روبینہ قائم خانی نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں بچے اور بڑے سب گٹکا اور مین پوری کے عادی ہو رہے ہیں جو انتہائی مضر صحت ہے۔ ان عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے نہ صرف ان کی صحت خراب ہو رہی ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے کیونکہ گٹکا اور مین پوری سے کینسر بھی ہوتا ہے۔

بل کے مطابق گٹکا اور مین پوری تیار اور فروخت کرنے والوں کے لئے 7 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ جرم ناقابل ضمانت تصور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور پولیس نے 6 جواریوں اور 2 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا

شیخوپورہ: گٹکا بنانے والوں کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ، پولیس خاموش تماشائی

Comments are closed.

Scroll To Top