گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد چل بسے

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چار افراد چل بسے۔ پانچ سو اکیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے انیس ہزار پانچ سو اکانوے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ سو اکیاسی افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا میں مبتلا ایک سو اٹھہتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More