جرائم نیوز ٹکر

گجرات: خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا

گجرات (21 دسمبر 2017) گجرات کے نواحی علاقہ ٹانڈہ کے گاؤں بھاگوال میں 38 سالہ خاوند نے 18 سالہ بیوی کو بے دردی سے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم تین بچوں کا باپ تھا اور ٹرک ڈرائیور تھا پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد تین ماہ قبل مقتولہ سے شادی کی تھی۔
مقتولہ گوجرانوالہ کی رہائشی تھی چند روز بعد سپین جانے والی تھی ملزم اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل جلالپور جٹاں رانا عرفان الحق سلہریا ،انچارج ہومیوسائید سرکل جلالپور جٹاں فرقان شہزاد چیمہ، ،ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ راجہ احسان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے تفصیلات کی اکٹھی کی۔
مقتولہ کےبھائی نے بتایا کہ میر ی ہمشیرہ کی شادی 25/8/17 کو ہوئی۔ ملزم ناجائز مطالبات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تشدد کرتا تھا انچارج ہومیو سائیڈ فرقان شہزاد چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ نمبر 337/17مقتولہ کے بھائی کی ۔مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

 

Related posts

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا افغانستان کے مریضوں کیلئے بڑا اعلان

faraz ahmed

امریکی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں بھارتی شہری کو 15 سال قید کی سزا سنا دی

login web

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More