اب تک پاکستان تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

کوئٹہ: (22 دسمبر 2017) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ایف سی بلوچستان نے سبی کے پہاڑی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دونوں مقابلوں میں فورسز کی بھر پور جوابی کارورائی میں خفیہ ٹھکانے میں چھپے چار دہشتگرد مارے گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد مقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالز کررہے ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سی ٹی ڈی ملتان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے تھے، جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سے 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

نوشہرہ ورکاں: رشوت لینے پر سب انسپکٹر گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی: ایف سی نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا

 

Related posts

ایٹمی تنازع حل کرنے کیلئے شمالی کوریا سے مذاکرات کئے جائیں، ہلیری کلنٹن

nehal qavi

کرائے کے ترجمانوں نے انقلاب دیکھنا ہے تو بازاروں میں جائیں، مریم اورنگزیب

Hassam Alam

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رم جھم برسنے کی پیش گوئی کردی

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More