کراچی میں کنگلے ڈاکو کچھ نہ ملنے پر شہری سے 50 روپے لے کر فرار

کراچی :گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر کے اطراف میں چہل قدمی کرنے والے شخص سے کنگلے ڈاکو جامہ تلاشی کے بعد ملنے والے 50 روپے بھی لوٹ کر لے گئے ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں میں چہل قدمی کرنے والے شہری کو 2 موٹر سائیکل سوار کنگلے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا تاہم جامہ تلاشی کے بعد شہری کی جیب سے صرف 50 روپے کا ایک نوٹ ہی نکل پایا ۔چندی چور ڈاکووں نے شہری کے پاس موجود پچاس روپے تک نہ چھوڑے اور لوٹ کر چلتے بنے ۔

کراچی میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نیوز کو موصول ہوگئی ہے ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 چندی چور ڈکیت کس طرح 50 روپے لوٹ کر فرار ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More