اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی میں دفعہ 144 میں مزید 6 ماہ کی توسیع

کراچی: (12 دسمبر 2017) حکومت سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے مطابق 5 یا زائد لوگوں کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کراچی کے مخصوص علاقوں میں عائد ہوگی اور یہ فیصلہ عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام سیکیورٹی گارڈز کے عام لباس پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہہ لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مشابہت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پشاور: سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ

 

Related posts

چین میں کرونا وائرس سے دو ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

nehal qavi

سندھ ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا

nehal qavi

شہباز شریف کو پھانسی چڑھناہوگا،ڈاکٹرطاہرالقادری

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More