ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ جس کے باعث ڈالر کے اوپن مارکیٹ نرخ 179 سے زائد ہوگئے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے اور اوپن ریٹ 179 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 63 پیسے کے اضافے سے 178.13 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 179.20 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More