چھوٹے قد کے لوگ بڑی سیٹوں پرآتے ہیں تونقصان ہوتاہے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں مگر پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی اور اس کی وہ خود ذمہ دار ہوگی۔

لاہور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اس وقت ملک کی حالت ایسی کر دی گئی ہے کوئی بھی اقتدار میں آنے کےلئے تیار نہیں۔تم وزارت پلیٹ میں رکھ کر گھوموں گے مگر کوئی لینے والا نہیں ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ملکی صورتحال پر خوش نہیں کیونکہ اس سے نقصان حکومت اور ریاست کا ہوتاہے۔ کفر اور غداری کے فتوؤں سے خدمت نہیں بلکہ ملک سے دشمنی کی جاتی ہے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب چھوٹے قد کے لوگ بڑی سیٹوں پر آتے ہیں نقصان ہوتاہے۔ہو سکتا ہے عمران خان اپنی مدت پوری نہ کر سکیں ۔ایوان صدر سے آرڈیننس لاکر عوام پر مسلط کئے جا رہے ہیں جسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انہیں عدالت میں چیلنج کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More