پی ٹی آئی کا حقوق سندھ مارچ جیکب آباد پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ سکھر سے جیکب آباد پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایم پی اے شہریار خان مہر بھی سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تین سال قبل ایک دن بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو عمران خان نے اگلے ہی دن منہ توڑ جواب دیا۔ عمران خان سے تین سال کا حساب مانگنے والے پہلے پندرہ سال کا حساب دیں۔

شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تین سال قبل ایک دن بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو عمران خان نے اگلے ہی دن منہ توڑ جواب دیا۔

کندھ کوٹ میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا عمرکوٹ میں مجھے شکست دینے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور لوگوں کو خریدا گیا۔ آج سندھ محروم اور محکوم ہے۔ سندھ کے لوگو پیپلز پارٹی والوں سے 15 سال کا حساب مانگو گے تو روزگار بھی مل جائے گا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدراوروفاقی وزیر علی زیدی اپنے خطاب میں کہاسندھ کے عوام کو زرداری ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا۔ دو ہزار تئیس کے انتخابات کسی کو دھاندلی سے جیتنے نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی کا حقوق سندھ مارچ قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، حیدرآباد اور جامشورو سے ہوتا ہوا چھ مارچ کو کراچی پہنچے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More