پی ٹی آئی نے کل کوئی ایڈونچر کیا تو پوری طاقت سے نمٹیں گے، رانا ثنااللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے اگر کوئی ایڈوانچر کیا توپوری طاقت سے نمٹیں گے، کل ریڈ زون میں داخل اور الیکشن کمیشن آفس کے سامنے آنے کی کوشش نہ کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آفس ریڈ زون میں ہے۔ ریڈ زون میں کسی کوبھی احتجاج کی اجازت نہیں، ان کو انتباہ کرتا ہوں ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے میں مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی، جس میں منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی، فیصلے کی بنیاد پرہم جائزہ لے رہے ہیں۔ ہرچیزآئین وقانون کے مطابق کریں گے،

وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ صرف 3 رکنی بنچ ہی ہے، ریفرنس دائرکریں گے تو استدعا ہو گی اسے فل کورٹ بنچ سنے۔ نوازشریف نے واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے، پارٹی نے درخواست کی ہےالیکشن میں نوازشریف پارٹی کولیڈ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More