اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ تحریک انصاف کا کوئی الائنس نہیں ہو سکتا، عمران خان

اسلام آباد: (11 دسمبر 2017) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں تب تک تحریک انصاف ان کے ساتھ کوئی الائنس نہیں بنا سکتی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں قطری خط آگیا۔ انہوں نے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہم چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں۔ ہم پر امن احتجاج کیلئے جارہے تھے جسے حملہ کہا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پر امن احتجاج کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، کسی جمہوری ملک میں پولیس نہتے شہریوں پر گولیاں نہیں چلاتی لیکن ماڈل ٹاﺅن میں عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔ ماڈل ٹاﺅن سارے پاکستانیوں کا کیس ہے اور اس کے اوپر تمام پارٹیاں متفق ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا صدر ہوتے ہوئے تحریک انصاف ان کے ساتھ کسی قسم کا الائنس نہیں کرسکتی، کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس لیے آصف زرداری سے کیسے اتحاد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ختم نبوت قانون میں تبدیلی مغربی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی، عمران خان

ٖفاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے، عمران خان

 

Related posts

عمران خان کامریم اور بلاول کو لیڈر ماننے سے انکار

Abuzar Usama

مودی کو اقتدار سے محروم کرنے کیلئے سازشیں رچی جارہی ہیں، نیپالی وزیراعظم

Hassam Alam

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 77 کیسز سامنے آگئے

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More