اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دے گی، قمر زمان کائرہ

لاہور: (13 دسمبر 2017) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ افلاطون وزیر داخلہ ساری عمر اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھے رہے، اب کس منہ سے پیپلزپارٹی کو طعنے دے رہے ہیں؟ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دے گی۔

لاہور میں پیپلزپارٹی سیکٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو کرپٹ قرار دیا ہے۔ حکومت نے معیشت کو مصنوعی سہارا دے رکھا تھا۔ مطالبہ کرتے ہیں اب ملک میں مستقل وزیرخزانہ لگایا جائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ قادری صاحب سے ملنے پر مسلم لیگ (ن) والے ہم پر بھڑک رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ مظالم کی ایک تاریخ ہے۔ امریکی صدر کے اقدام سے دنیا کا امن خراب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان خودساختہ ہے، قمر زمان کائرہ

زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان خودساختہ ہے، قمر زمان کائرہ

 

Related posts

دھابیجی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

Beenish Umer

برفیلی کرکٹ: آفریدی الیون کی سہواگ الیون کو شکست

razi ullah

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More