پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے پمپ بند کرنے کا اعلان

کراچی: آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مارجن میں اضافہ کیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو 5 نومبر سے پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔ عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارا مارجن پانچ فیصد فوری طور پر مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھاتاہم وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہمارے اخراجات میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔بجلی کے بل، ملازمین کی تنخواہیں، سالانہ فیسیں، ٹیکسسز بڑھ چکے ہیں۔ مہنگائی کےطوفان میں موجودہ مارجن پر اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے،۔ عرصےسے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا مارجن بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ فوری طور پر ہمارا مارجن نہ بڑھایا گیا تو پانچ نومبر سے پورے پاکستان میں پٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ حکومت یقین دہانیاں تو کراتی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔ حکومت ہمارا مطالبہ مانے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More