پوری دنیا پاکستان کی مدد کر رہی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہے، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ کی پریس کانفرنس سعد رفیق سابق وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے کہتے ہیں پوری عالمی برادری اس بحرانی صورتحال میں پاکستان کی مدد کر رہی ہے لیکن پی ٹی آئی سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہے اور اس آفت کے پہلے دن سے ہی سیلاب کی صورتحال سے توجہ ہٹا رہی ہے۔ سیاسی قوتیں آزمائش کی گھڑی میں ذاتی مفادات کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ کی پریس کانفرنس خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ موجودہ سیلاب نے دوہزار دس کے سیلاب کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جلد جامع حکمت عملی کا اعلان کرے گی تمام سیاسی قوتیں آزمائس کی اس گھڑی میں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلح افواج، شہری ادارے، فلاحی ادارے اور تمام متعلقہ حکام سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریلیف اور ریسکیو پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔اس نازک موڑ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ انتہائی افسوسناک ہے ۔

وزیرریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کے مطابق عالمی برادری اس بحرانی صورتحال میں پاکستان کی مدد کر رہی ہے لیکن پی ٹی آئی سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہے معاشی خود انحصاری ہماری واحد منزل جبکہ آئی ایم ایف فنڈ صرف عارضی ریلیف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More