پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹادیا گیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو عدم اعتماد تحریک کے ذریعے ہٹادیا گیا، دوست مزاری کے خلاف تحریک راجا بشارت نے پیش کی۔ ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد منظور کی۔

کل شام چار بجے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا عمل ہوگا، پی ٹی آئی نے سبطین خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع وصول کیے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More