پشاور میں فائرنگ سے 2 سکھ تاجر جاں بحق

پشاور:سربند بٹہ تل بازار میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے سربند بٹہ تل بازار میں فائرنگ کرکے 2 سکھ تاجروں کو قتل کردیا گیا ۔ مقتولین کا بٹہ تل بازار میں مصالحہ دکانیں ہیں ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More