کھیل

پرتھ ٹیسٹ: پہلے روزانگلینڈ نے 4 وکٹیں کھو کر 305 رنز بنائے

پرتھ: (15 دسمبر 2017) آسٹریلیاکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے چاروکٹوں کے نقصان پر تین سو پانچ رنزاسکورکئے۔ مہمان ٹیم کے چارکھلاڑی ایک سوپندرہ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ میلان کی پہلی سنچری اورجونی بیرسٹو کے ساتھ ایک سونوے رنز کی پارٹنرشپ نے انگلش ٹیم کومشکلات سے نکالا۔

واکا پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس انگلش کپتان جوروٹ نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں اوپنراسٹون مین کے سواکوئی اچھاکھیل پیش نہ کرسکا اور چار وکٹیں ایک سوپندرہ رنزپرگرگئیں۔ ایلسٹرکک سات، اسٹون مین چھپن، جیمز ونس پچیس اور کپتان جوروٹ بیس رنز ہی اسکورکرسکے۔

اس مرحلے پر ڈیوڈ میلان نے کیریئر کی پہلی سنچری اور وکٹ کیپرجونی بیرسٹو کے ساتھ ایک سونوے رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے انگلینڈ کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پرانگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر تین سوپانچ رنز بنائے۔ میلان ایک سو دس اور بیرسٹو پچھہتر رنز بنا کر وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے دو، ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنزنے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی میں فٹبال کے فروغ کےلیے پی ایس ایل کی طرز پرلیگ کاانعقاد

چیمپئنز ٹرافی: سری لنکا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Related posts

بنگلہ دیش کا جنوبی افریقہ کو 331 رنز کا ہدف

faraz ahmed

فخر زمان ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

Beenish Umer

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد ، پولیس کی فل ڈریس ریہرسل

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More