پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 جوان شہید

اسلام آباد: پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کو شہید کردیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا جبکہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے جن میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شامل ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More