تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی پی ایل کیلئے این او سی جاری کردیئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی پی ایل کیلئے این او سی جاری کردیئے

لاہور: (24 جولائی 2017) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے کرکٹرز کواین اوسی جاری کردیئے ہیں۔ سی پی ایل 4 اگست سے شروع ہورہی ہے، جس میں پاکستان کے کئی مایہ ناز کرکٹرز حصہ لیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی نے پاکستانی کرکٹرز پر غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بول اور مین آف دی سیریز ایوارڈ ونر فاسٹ بولر حسن علی کا معاہدہ بھی بنگلہ دیش کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز سینٹ کیٹس سے ہوگیا ہے، جس کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ابتدائی کچھ میچز امریکی شہر فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے سی پی ایل میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردیئے ہیں۔ اکتوبر میں سری لنکا سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی کوئی مصروفیت نہیں ۔اس دوران قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور بی پی ایل کے ذریعے فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔

سی پی ایل میں چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر شعیب ملک، عماد وسیم، محمد حفیظ، لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد عامر کے علاوہ بھی کئی پاکستانی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیز سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

سرفراز احمد کا 5 لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top