پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیئے 194 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ہانگ کانگ کو جی کے لیئے 194 رنز کا ہدف دیدیا۔ محمد رضوان نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت علی نے ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا لیکن بابر 9 رنز بناکر احسان خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور احسان خان کی گیند پر اعزاز خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 57 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے آخری 4 گیندوں پر 4 چھکے لگائے، انہوں نے 5 چھکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیتنے کے لیئے 194 رنز کا ہدف دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More