اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

پاکستان ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، نواز شریف

لندن: (14 دسمبر 2017) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہم نے اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے معاشی طور پر استحکام کی جانب گامزن کیا تھا مگر اب ایک بار پھر ملک بدحالی کی جانب جا رہا ہے۔ سی پیک کے منصوبے بھی اب سستی کا شکار ہوگئے ہیں۔ منصوبے اب پہلے کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک اب بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ ہم نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، پاکستان کے اندر اب بجلی آگئی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ آج کل بجلی طلب سے بھی زیادہ ہے۔ ہمارے دور اقتدار میں دہشتگردی پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم اب اس نے پھر سر اٹھالیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج بھی اب نیچے آگیا، ہمارے زمانے میں چڑھتا تھا اور آگے بڑھتا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے غیر مستحکم ہوجانے کے اثرات لازمی طور پر پڑتے ہیں اور یقیناً یہ صورتحال افسوسناک ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے اہم ملاقات جاریاس سے قبل لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہرصورت مدت پوری کریں گے۔ عبوری حکومت جون میں بنےگی۔ اسپیکرقومی اسمبلی کو کوئی تحفظات ہیں تودورکریں گے۔ اسمبلیوں کی مدت مکمل نہ کرنے والی بات ایازصادق کی ذاتی رائے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے سابق چیئرمین ای او بی آئی کو بر طرف کرنے کی منظوری دےد ی

وزیراعظم نے سابق چیئرمین ای او بی آئی کو بر طرف کرنے کی منظوری دےد ی

 

Related posts

ای سی سی کی کورونا سے نمٹنے کیلئے 9ارب 39کروڑکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

Rauf Ansari

آرمی چیف سے مصر کے وزیردفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

faraz ahmed

برطانیہ: تیزاب گردی کیخلاف سیکڑوں موٹر سائکل سوار مظاہرین کا احتجاج

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More