پاکستانی کرکٹرزکی شدید گرمی میں پریکٹس جاری

قومی کرکٹرزکاکنڈیشنگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے شدید گرمی میں ٓڈھائی گھنٹہ نیٹ پریکٹس کی۔ سیشن کاآغاز رننگ اور فزیکل ایکسرسائزسے ہوا۔ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بولرز پرخاص توجہ دیتے نظرآئے۔

قومی کرکٹرز کے پہلے بیج کا کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ دوسرا مرحلہ پچیس مئی سے شروع ہوگا۔جس میں تینتیس کرکٹرزحصہ لیں گے۔ منتخب چھبیس میں سے چوبیس پلیئرز کیمپ میں شریک ہیں۔ جنہوں نے لاہور کے سخت گرم موسم میں ڈھائی گھنٹہ نیٹ پریکٹس کی۔ ٹریننگ سیشن کا آغاز رننگ اور فزیکل ایکسرسائز سے ہوا۔ جس کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بولرز پر خاص توجہ دیتے نظرآئے۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کاجائزہ لیناہے اور مصروف ترین سیزن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن کے لیے انہیں تیارکرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More