تازہ ترین
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

نیوپورٹ: (23 جولائی 2017) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

نیوپورٹ میں کھیلے گئے اے ٹی پی ہال آف فیم کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور اُن کے جوڑی دار امریکہ کے راجیو رام نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان اسمتھ پر مشتمل جوڑی کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز فائنل میں  اعصام اور ان کے پارٹنر نے میٹ ریڈ اور جان اسمتھ کو چھ چار، چھ چار اور سات دس کے اسکور سے مات دی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار نے بھارت کے لینڈر پیئز اور آسٹریلیا کے سیم گروتھ پر مشتمل جوڑی کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ومبلڈن ٹینس ڈبلز میں اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز

اعصام الحق اور رابرٹ نے انتالیا اوپن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top