اب تک پاکستان تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

پارٹی فنڈنگ کیس: چیف الیکشن کمشنر تاخیری حربے استعمال کرنے پر پی ٹی آئی پر برہم

اسلام آباد: (12 دسمبر 2017) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور آج بھی پیش نہ ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ساڑھے 3 سال سے کیس آپ کی وجہ سے زیر التواء ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ ہم تحمل سے سنیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری فائنانس کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے سینئر کونسل انور منصور آج بھی پیش نہ ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن میں آج کی سماعت نہ کرنے کا زبانی حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جونئیر وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کررکھی ہے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے بہت مشہور وکیل نے الیکشن کمیشن کا دائرہ کار چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر نے استدعا کی کہ یہ کیس پہلے بھی ڈیڑھ سال ہائیکورٹ میں التواء رہا ہے۔ جب تک ہائیکورٹ سے کوئی تحریری حکم جاری نہ ہو تب تک کیس ملتوی نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے کہا کہ انہیں تحمل سے سنا جائے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو پچھلے تین سال سے تحمل سے سن رہے ہیں۔ آپ کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمارے دائرہ کار پر ڈیڑھ سال ضائع کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری فائنانس کو طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے فنڈنگ کے حوالے سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل 18 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔پارٹی فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی نے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیتحریک انصاف نے پارٹی بینک اکاؤنٹس کی سات سالہ تفصیلات سربمہر پانچ جلدوں میں الیکشن کمیشن میں پیش کیں۔ فیصل چودھری نے تفصیلات پبلک نہ کرنے کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ تفصیلات پی ٹی آئی نمائندے کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں 18ستمبر تک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ اگر مقررہ وقت تک تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی تو یک طرفہ فیصلہ سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے عمران خان پر سنگین الزامات

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے عمران خان پر سنگین الزامات

 

Related posts

ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

faraz ahmed

کراچی میں کرنٹ لگنےسے آٹھ ماہ کی بچی جاں بحق، اندھی گولی سے خاتون زخمی

Rauf Ansari

جس قوم کو وقت کی اہمیت نہ ہو وہ تباہ ہوجاتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More