ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی: نیو زی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نےمقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172رنز بنائے۔فائنل میچ میں کینگروز کے خلاف کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کاآغاز کیا ۔

ڈیرل مچل 11رنز بناکر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے جبکہ مارٹن گپٹل ایڈم زمپا کی گیند پر 28سکور بناکر پویلین لوٹ گئےگلین فلپس نے 18رنز بنائے اور وہ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 48گیندوں پر 85رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 3چھکے اور 10چوکے شامل تھے ہیزل ووڈ نے انکو پویلین کی راہ دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More