ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ نے 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ جوش انگلس نے 24 اور مارکس اسٹوئنس نے 24 رنز کی برق رفتار اننگز کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین، محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بابراعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ بابراعظم 66 اور رضوان نے 23 رنز بنائے۔ان کے علاوہ خوش دل شاہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب ایلس نے 4 جب کہ گرین نے 2 کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More