عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر

ٹی وی چینلز سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر پنجاب ریوینیو اتھارٹی کا جواب جمع

لاہور (14 دسمبر 2017) پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ٹی وی چینلز مالکان سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹی وی چینلز سے سیلز ٹیکس کی وصولی سے روکنے کا حکم امتناعی جاری کرچکی ہے۔

عدالتی حکم پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنا جواب جمع کروا دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹی وی چینلز سے سیلز ٹیکس وصول کرسکتی ہے۔ ٹی وی چینلز سندھ کے ساتھ پنجاب میں بھی اپنی نشریات دکھا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی چینلز مالکان کی جانب سے سندھ ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس دیا جا رہا ہے۔ قانون کے مطابق ایک ہی قسم کا ٹیکس 2 مختلف صوبوں میں نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹی وی چینلز کو بھجوائے گئے۔ سیلز ٹیکس کے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ایلسٹرکک 150 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے برطانوی کرکٹر

فاٹا اصلاحات : جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل

Related posts

سابق وزیراعظم کی داتا دربار پر حاضری

shakir shaikh

ایشیا کپ:افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

Abuzar Usama

وزیراعظم نے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More