وفاقی کابینہ کی ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ کو حوالگی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے برطانیہ کو حوالگی کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں دی گئیں۔ وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی2سال کیلئےتقرری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی ۔

کابینہ نے پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری اور سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دیدی۔ رواں مالی سال کے گذشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ کا ایجنڈا موخر کردیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More