وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سی پی این ای وفد کی ملاقات

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سی پی این ای وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اخبارات کے مسائل بالخصوص پرنٹ میڈیا کے اشتہارات بڑھانے اور ادائیگیوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سی پی این ای وفد نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو تمام مسائل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نےمیڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئےدوبارہ محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز کو 80 فیصد ادائیگیاں کردی ہیں۔ اخبارات کی نان بجٹڈ ادائیگیاں بھی یقینی بنائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی رجسٹریشن کر رہے ہیں کل اخبارات میں اشتہار شائع ہو جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More