وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کے حوالے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیراحتساب مرزا شہزاد اکبر، ڈاکٹر شہباز گل سمیت سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

وزیر اعظم کا چینی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ اس طرح چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں۔ ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے جبکہ پنجاب شوگر ملوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More