نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلیں جائیں گے

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اور ناردرن ایریاز مدمقابل ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں فائنل تک رسائی کی جنگ لڑیں گی ایونٹ کا فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں دفاعی چیمپیئن خیبر پختونخوا نے ناردرن کو بانوے رنز سے آؤٹ کلاس شکست دی۔ کامران غلام نے شاندار ایک سو دس رنز کی اننگز کھیلی۔ لیگ میچز کے اختتام پر خیبر پختونخوا پہلے،سینٹرل پنجاب دوسرے،سندھ تیسرے اور ناردرن پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکیں۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل خیبر پختونخوا اور ناردرن،دوسرا سینٹرل پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج اور فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More