اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد: (11 دسمبر 2017) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے افراد کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ لندن فلیٹس اور العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنسز میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور وکیل صفائی کی جرح مکمل ہوگئی ہے۔ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےکی۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

لندن فلیٹس ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے جرح کے دوران بتایا کہ وہ اپنے پاس چیک لے کر آنے والوں کو ذاتی طورپر نہیں جانتے۔

جس پرنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ نے صرف دستیاب دستاویزات کو پڑھ کر بیان دے دیا ہے۔ کچھ کے علاوہ باقی دستاویزات نہ آپ نے تیار کیں اور نہ ہی آپ کی موجودگی میں تیار ہوئیں۔لندن فلیٹس ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر نیب عدیل اخترنے بیان ریکارڈ کرایا۔ خواجہ حارث کی فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ  آفاق احمد کے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کی کاپی دینے کی درخواست پر نیب نے مہلت طلب کرلی ہے۔

عدالت نے نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تینوں ریفرنسز کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ آفاق احمد کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا، مریم نواز

وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

 

Related posts

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

shakir shaikh

منظورآفریدی کا نام بطورنگران وزیراعلی ڈراپ کردیا گیا

shakir shaikh

اسلام آباد: دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، وزیراعظم

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More