نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان کیخلاف اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں مقدمہ درج

سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج۔ اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور شہباز گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب کے ضلع گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More