موجودہ حکمران قوم کیلئے عذاب بن گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نےپٹرولیم منصوعات کی قیمتوں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔مولانا فضل الرحمان نے عوام سے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی ۔

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار ماہ میں آٹھ بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ نالائق اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو مہنگائی کیخلاف نکلنا ہوگا ۔ خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں آئیں ۔ حکومت بائیس کروڑ عوام کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی لگتی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کرپٹ ترین حکومت ہے ۔ملک پر اتنا زیادہ قرضہ ہوچکا ہے ۔ آنے والی نسلیں یہ قرض کیسے اتاریں گی ۔جو حکمران قوم کیلئے عذاب بن جائیں انہیں مزید مسلط رہنے نہیں دے سکتے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More