ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ختم


حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سربراہی اجلاس۔ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر قانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔

اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں حکومت اور اس کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس ختم ہو گیا۔ آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے قانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دی دی گئیں ہیں جو آئندہ کی حکمت علی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ دوسری نشست کل دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More