ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق

اسلام آباد : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا کے مزید 28 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار201ہوگئی۔اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار195 ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 47ہزار 934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1016افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 64 ہزار 142 ، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 302 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 366 اور بلوچستان میں33 ہزار 100 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 764 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 361، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 372 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، 24 گھنٹے میں 1750 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 175 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اب تک چھ کروڑ 49لاکھ 47ہزار 702افراد کو کورونا کی سنگل ڈوز جبکہ تین کروڑ اڑتالیس لاکھ نو ہزار آٹھ سو اڑتالیس افراد کو مکمل ڈوز لگائی جا چکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More