ملک میں سونا مزید مہنگا، عالمی صرافہ بازار میں سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں میں کمی دیکھی گئی

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1777 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More