اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری، مکران، گلگت میں بارش کا امکان

اسلام آباد: (18 دسمبر 2017) ملک بھر میں سردی کی لہر جاری۔ رات گئے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کالام منفی نو، مالم جبہ، استور منفی چھ، اسکردو، دیر، قلات،گوپس منفی پانچ،کوئٹہ، گلگت، پاراچنار، بگروٹ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رات گئے کراچی میں اچانک بادل برس پڑے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد تیز ہواوں نے بھی شہر کا رخ کرلیا۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگیا۔ ابر رحمت برسنے کے ساتھ کورنگی، ڈیفنس اور ملیر کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی اور درجہ حرارت تک گرگیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج

شیخ رشید کا وزیرداخلہ احسن اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Related posts

اپوزیشن کی کورونا پھیلاؤ مہم اِن کی خودغرضی کا ثبوت ہے، حماد اظہر

faraz ahmed

پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے، پرویز الہیٰ

faraz ahmed

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جاں بحق

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More