تازہ ترین
ملتان: گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کی زد میں آکر نوجوان جھلس گیا

ملتان: گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کی زد میں آکر نوجوان جھلس گیا

ملتان: (23 جولائی 2017) 14 سالہ نوجوان گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کی زد میں آ کر جھلس گیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے میپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ملتان کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی ہائی ولٹیج تاریں شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں۔ احمد آباد میں 14 سالہ نوجوان گھر کی چھت سے گزرتی تاروں سے چھو کر جھلس گیا، جسے فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کےخلاف اہل علاقہ کی جانب سے میپکو کی نا اہلی پر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ رہائشی علاقوں میں ہائی ولٹیج لٹکی تاروں کی فوری مرمت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

مانسہرہ: منڈا بھچھا میں 3 بچے پراسرار طور پر جاں بحق

کمالیہ میں زہریلی دوا پینے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق

کمالیہ میں زہریلی دوا پینے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top