ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود کے شاندار 88 رنز کی بدولت 174 کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ملتان سلطانز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ رائیلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ گلیڈی ایٹریز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور جیمز فوکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More